دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں تیزی ‘اچراں بند ٹوٹ گیا

 دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں تیزی ‘اچراں بند ٹوٹ گیا

بھیرہ(نامہ نگار )دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی آنے سے قصبہ ودھن کو بچانے کیلئے اپنی مدد اپ کے تحت بنایا گیا اچراں بند ٹوٹ گیا جس سے وسیع علاقہ زیر آب آ گیا۔۔۔

 دریائے جہلم میں رسول کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد 70ہزار کیوسک اور اخراج 46ہزار کیوسک بتایا گیا ہے ودھن کے مقام پر دریا کے کٹاؤ سے زمین دریا برد ہو رہی ہے بند ٹوٹنے سے پانی کئی ڈیرہ جات میں داخل ہو کر قصبہ ٹہی کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل کی ہدایت پر ریونیو آفیسر رانا قمر عباس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے میں مدد کر رہے ہیں ودھن کے ملک وسیم ودھن محمد شریف محمد علی محمد الیاس و دیگر کا کہنا ہے کہ ودھن کے مقام پر دریا کے کٹاؤ کو روکنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی ہدایت پر محکمہ انہار کے ایکسیئن اور دیگر افسران نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جس کے باعث اپنی مدد اپ کے تحت بنایا گیا بند ٹوٹ جانے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے انہوں نے وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ودھن اور دیگر مواضعات کو دریا کے کٹاؤ سے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں