شاعر ظل واگھرہ کی وفات پنجابی ادب کا چمکتاستارہ غروب ہو گیا:شاکر بشیر اعوان

 شاعر ظل واگھرہ کی وفات پنجابی ادب کا چمکتاستارہ  غروب ہو گیا:شاکر بشیر اعوان

رنگپور بگھور (نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ پنجابی کے معروف شاعر ظل واگھرہ کی وفات سے پنجابی ادب کا ایک چمکتا ہوا ستارہ غروب ہو گیا ہے ۔۔

محمد شیر ظل واگھرہ کی پنجابی ادب کو فروغ دینے کی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا موضع شاہ والہ جنوبی میں اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم ظل واگھرہ نے پنجابی ادب کے ذریعے نہ صرف وطن عزیز پاکستان بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھی علاقہ تھل اور اپنی پہچان بنائی ان کے لکھے ہوئے پنجابی کلام سے نئے نوجوان شعرا استفادہ اور رہنمائی حاصل کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں