سلانوالی:باغ سے 35سالہ خاتون کی لاش برآمد

سلانوالی:باغ سے 35سالہ  خاتون کی لاش برآمد

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواحی گاؤں کے باغات سے 35سالہ خاتون کی لاش برآمد ،مرنے والی خاتون کی شناخت کلثوم بی بی زوجہ منیر کے نام سے ہوئی ہے جوکہ چک نمبر 133۔۔جنوبی کی رہائشی بتائی گئی ہے

 متوفیہ کلثوم بی بی کے خاوند منیر احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی بیوی عرصہ دراز سے نشہ کی عادی تھی اور اکثر گھر سے غائب رہتی تھی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی جہاں ڈاکٹری سرسری ملاحظہ کے بعد بعد لاش ورثا کے حوالہ کردی اور ورثا نے متوفیہ کی تدفین کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں