مویشی منڈیوں میں رونقیں ، بیوپاری سہولیات کی عدم فراہمی پر پریشان ، قیمتیں آسمان پر

مویشی  منڈیوں  میں  رونقیں  ،  بیوپاری  سہولیات  کی  عدم  فراہمی پر  پریشان  ،  قیمتیں  آسمان  پر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا کی مرکزی مویشی منڈی کی رونقیں بحال تاہم بیوپاری سہولیات کی عدم فراہمی کا رونا رو رہے ہیں تو دوسری طرف خریداروں کو قربانی سے پہلے قربانی کا بکر ا بنایا جا رہا ہے۔۔

 بڑے اور چھوٹے جانور کی خریداری پر خریداروں اور بیوپاریوں سے بھاری کمیشن وصول کئے جارہے ہیں، سائیکل اسٹینڈ میں موٹرسائیکل پارکنگ فیس ٹھیکیدار نے اپنی طرف سے مقرر کر رکھی ہے ، بھاری وصولی کے عوض ٹھیکیدار کی جانب سے صرف رات کے اوقات میں بجلی اور جگہ فراہم کر رکھی ہے ، ٹینٹ، کھرلیوں، پانی و دیگر بنیادی سہولیات کی ذمہ داری بیوپاریوں کی ہے ، جو بھاری اخراجات وہ خریدار سے پورے کرنے پر مجبور ہیں، اسی لئے مویشی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، خریداروں کیلئے بھی کسی قسم کی سہولت میسر نہیں، لائیو سٹاک کی چیکنگ کا نظام بھی کاغذی کاروائی ثابت ہورہا ہے ، منڈی سے ملحقہ چارہ فروخت کرنیوالے عارضی پوائنٹس پر بھی گرانفروشی عروج پر ہے ،اسی طرح دیگر تحصیلوں کی منڈیوں میں بھی بھاری وصولیوں کے باوجود سہولیات کے فقدان کی وجہ سے خریدار اور بیوپاری سخت مشکلات سے دوچار ہیں،دریں اثناء خریداروں کا کہنا ہے کہ زبردستی بھاری وصولیاں کی جا رہی ہیں اور انتظامیہ کی چشم پوشی باعث تشویش ہے ،انہوں نے ارباب اختیار سے لوٹ مار کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں