جمعیت علما ء اسلام کی ممبر سازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

جمعیت علما ء اسلام کی ممبر سازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کی ممبر سازی کے سلسلہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن یونٹ بلاک اے اور ڈی کا اجلاس چوہدری عبدالستار گجرکی سرپرستی میں منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں نوجوان نئے کارکنان کو جمعیت علما اسلام کی ممبر سازی مہم کا حصہ بنایا گیااور ان میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر ضلعی چیئرمین سیاسی امور کمیٹی جمعیت علماء اسلام چوہدری عبدالستار گجر نے بتایا ضلع سرگودھا میں جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کا مکمل کیا جارہا ہے اور تمام یونین کونسلز کی سطح پر ممبر سازی مکمل کرکے اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا ،جس طرح سرگودھا ضلع میں لوگوں کی کثیر تعداد جمعیت علماء کی اس تنظیم سازی میں حصہ لے رہے ہیں وہ قابل فخر ہے اور انشاء اﷲ ضلع سرگودھا کی پانچ قومی اور دس صوبائی نشستوں جمعیت علماء اسلام کے نمائندے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کیلئے الیکشن لڑینگے ،تنظیم سازی سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور جس طرح تنظیم سازی تیزی سے مکمل کی جارہی ہے وہ ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے جلد مولانا فضل الرحمن نئے ممبر بننے والے کارکنوں سے خطاب بھی کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں