عید کی 3چھٹیاں،بجلی میٹر کی ریڈنگ 35روز کی ہو جائیگی

عید کی 3چھٹیاں،بجلی میٹر کی ریڈنگ 35روز کی ہو جائیگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز اتوار اور اس کے بعد عید کی تین چھٹیاں ہونے کے باعث ایسے علاقے جہاں کی ریڈنگ چھٹیو ں کی تاریخوں میں آتی ہے کے صارفین سخت اضطراب کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پہلے ہی 31دنوں کی ریڈنگ ہے اگر چھٹیاں ملائی جائیں تو ریڈنگ 35رو ز کی ہو جائے گی جس کے باعث نہ صرف یونٹ کے سلیب سے تجاوز کا خطر ہ بڑھ گیا ہے بلکہ اس سے یونٹ کے ریٹ اور ٹیکسوں میں اضافہ بھی بھگتنا ہو گا، لگ بھگ ہر سب ڈویژن میں 16سے 19کے درمیا ن ریڈنگ ہوتی ہے ،انہوں نے وفاقی حکومت اور فیسکو سرگودھا سرکل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈنگ بروقت لی جائے بصورت دیگر عوام جو کہ پہلے ہی بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے سخت پریشان ہے کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں