ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار، مسافروں کیساتھ لڑائی جھگڑے، اوورچارجنگ پر 23 گاڑیاں بند

ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار، مسافروں کیساتھ لڑائی جھگڑے، اوورچارجنگ پر 23 گاڑیاں بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عید سے ایک روز قبل بھی ٹرانسپورٹروں نے لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو قربانی کا بکرا بنائے رکھا۔

 تفصیل کے مطابق عید کی تعطیلات شروع ہوتے ہی دیگر شہروں کو جانیوالے مسافروں کا لاری اڈوں’ ویگن اسٹینڈز’ ریلوے اسٹیشنز پرجم غفیر دیکھنے میں آیا کراچی جانے اور آنیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو گھنٹوں اذیت میں گزارنے پڑے جبکہ دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرینوں پر مسافروں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ویگنوں اور بسوں پر بھی رش کے باعث مسافر زائد ٹکٹ خرید کر سفر کرنے پر مجبور رہے اس کے ساتھ ساتھ مسافروں سے ہتک آمیز رویے کے باعث جھگڑوں کے مختلف واقعات کے رونما ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں،دوسری جانب سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور ان کی ٹیمیں بھی متحرک رہیں زائد کرایہ وصول کرنیوالی 23گاڑ یاں بند، 67 کے چالان کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3لاکھ 13ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عید پر اپنے گھروں کو جانے والے پردیسیو ں کو لوٹنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں