شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مستقبل روشن ہورہا :عبدالرزاق ڈھلوں

شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مستقبل  روشن ہورہا :عبدالرزاق ڈھلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مستقبل روشن ہورہا ہے بہت جلد عوام ریلیف محسوس کرینگے ملکی معاشی صورتحال میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن کر سامنے آئیگا سابق حکمرانوں نے سوائے دھوکے کے عوام کو کچھ نہیں دیا ان کا مقصد صرف پیسہ کماؤ اور جیب بھرو تھا جس سے عوام بخوبی آگاہ ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں