ممکنہ سیلاب،21اضلاع کو امدادی فنڈز جاری

ممکنہ سیلاب،21اضلاع کو امدادی فنڈز جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے بارشوں ،ممکنہ سیلاب اور ناگہانی صورتحال کے متاثرین کی مالی امداد کیلئے سرگودھا سمیت پنجاب کے 21اضلاع کی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ایک ، ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

 ذرائع کے مطابق بارشوں میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین اور زخمیوں کو بھی اسی فنڈز میں سے امداد دی جائے گی، جبکہ اس عمل کی شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ضلع سطح پر خصوصی سکروٹنی کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق رواں برس شدید گرمی کے باعث پہاڑوں پر برف پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں