سائزنگ،پیپراینڈ بورڈ ملز کو 4لاکھ روپے جرمانہ ، بوائلر سیل

سائزنگ،پیپراینڈ بورڈ ملز کو 4لاکھ روپے جرمانہ ، بوائلر سیل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر سائزنگ اور پیپراینڈ بورڈ ملز کو 4لاکھ روپے جرمانہ اور سٹیم بوائلر سیل کرادیئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے چک 66 ج ب دھاندرا میں سائزنگ یونٹ کو چیک کیا تو وہاں بوائلر میں ممنوعہ مواد بطور ایندھن جلاکرماحول کو آلودہ کیا جارہاتھا جبکہ چک 216 ر ب جڑانوالہ روڈ پر پیپر اینڈبورڈ ملزکی چمنیوں سے بھی زہریلا دھواں خارج ہورہا تھا جس پرمالکان کو بالترتیب ایک اور تین لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں