سرکاری افسروں کی رہائشی کالونی جی او آر میں بھی چوریاں

سرکاری افسروں کی رہائشی کالونی جی او آر میں بھی چوریاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری افسروں کی رہائشگاہوں کے لیے قائم کالونی جی او آر بھی چوروں کے نرغے میں آگئی۔

تھانہ سول لائن کے علاقہ گورنمنٹ آفیسر ریزیڈنٹ (جی او آر ٹو) میں سرکاری افسر سمیع اللہ ساجد کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تار کاٹ کر بجلی کا میٹر چوری کرکے لے گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ واضع رہے کہ جی او آر ون اور ٹو میں شہر بھر کے سرکاری اداروں میں تعینات بڑے بڑے افسر رہائش پذیر ہیں جہاں چوری کی واردات سکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں