روٹھی بیوی کا سسرال جانے سے انکار‘شوہر کاتشدد‘فائرنگ

روٹھی بیوی کا سسرال جانے سے انکار‘شوہر کاتشدد‘فائرنگ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ہرنولی میں روٹھی بیوی کو منانے کے لئے سسرال جانے والے شوہر کا بیوی پر تشدد اور ہوا ئی فائرنگ،پولیس تھانہ ہرنولی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔۔

تفصیلات کے مطابق کندیاں کے نواحی علاقہ تھانہ ہرنولی کے رہائشی عون اپنی ناراض بیوی کو منانے اور صلح کرنے کیلئے سسرال گیاجہاں بات تو تکرار سے آگے بڑھی تو اس نے رائفل 44 بور سے ہوائی فائرنگ شروع کردی اور اپنی بیوی کو رائفل کے بٹ مار مار کر زخمی کر دیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہرنولی پولیس نے مزید تفتیش کے بعد حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں