ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا بین الصوبائی چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا دورہ

ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی  کا بین الصوبائی چیک پوسٹ  ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا دورہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا بین الصوبائی چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا دورہ کیا ۔۔

،ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی شوکت علی نے حساس اداروں کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹس کے پیش نظر بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا وزٹ کیادوران وزٹ چیک پوسٹ پر تعینات نفری کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو موجودہ ملکی حالات اور حالیہ جاری کردہ تھریٹ الرٹ پر سکیورٹی کے متعلق بریف کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، تخریب کار عناصر کے مذہوم مقاصد کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں