درخت ذہنی تناؤ کم ،آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، مہرمحمد وقار

درخت ذہنی تناؤ کم ،آلودگی کے خاتمے  میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، مہرمحمد وقار

بھلوال(نمائندہ دنیا ) درخت ذہنی تناؤ کم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ فضائی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں درخت قدرت کا خوبصورت تحفہ ہیں اور یہ ماحولیاتی حسن میں اضافے کا موجب بنتے ہیں۔۔

 ان خیالات کا اظہارعوامی س شخصیت مہرمحمد وقار نے کیا انہوں نے کہا کہ ہر نئے تعمیر ہونیوالے گھر کیلئے ایک درخت لازمی قرار دیدیا جائے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان سے فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ جب تک درخت کاٹنے والے ٹمبر مافیا کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی اس وقت تک فضائی آلودگی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

 

 

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سب سے اہم مسئلہ درختوں کی کٹائی ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت کو اقدامات کرنا ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں