ڈپٹی کمشنر میانوالی کا برساتی نالہ اڈوالہ اور بڑوچ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا برساتی نالہ اڈوالہ اور بڑوچ کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں گذشتہ روز تحصیل عیسیٰ میں کمرمشانی کے علاقہ میں برساتی نالہ اڈوالہ اور بڑوچ کا تفصیلی دورہ کیا ۔۔

اور نالوں کے پلوں کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ، محکمہ ھائی وے اور ایریگیشن کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اڈوالہ نالہ پر محکمہ ہائی وے کی جانب سے کی جانے والی ڈیسلٹنگ کے غیر تسلی بخش کام پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کااظہار کرتے ہوے متعلقہ افسران کو اضافی مشینری اورلیبر لگا کر ڈیسلٹنگ کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے نالہ بڑوچ کا بھی دورہ کیا، مقامی لوگوں سے ملاقات کی انکے مسائل سنے ۔ عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے جنتی والہ میں بڑوچ نالے کے ٹرمینل پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے محکمہ آبپاشی کو نالوں کے پشتوں کے تحفظ کیلئے لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے وانڈھا سلطان والہ کا بھی دورہ کیا جو 2022 کے سیلاب میں بری طرح متاثرہ ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے نالہ بڑوچ کے آخری راستے کے ڈیزائن اور فزیبلٹی کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ آبپاشی کے افسران کا اجلاس اپنے دفتر میں طلب کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں