ورکرز کسی بھی پارٹی کی جان ہوتے ہیں،نظر انداز نہ کیا جائے ،سلطان حیات رانجھا

 ورکرز کسی بھی پارٹی کی جان  ہوتے ہیں،نظر انداز نہ کیا جائے ،سلطان حیات رانجھا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سلطان حیات رانجھا نے کہا ہے کہ ورکرز کسی بھی پارٹی کی جان ہوتے ہیں انہیں نظر انداز نہ کیاجائے ۔۔

 تمام ورکرز متحد ہیں انہیں عزت نہ دی گئی تو مایوسی ہوگی ،پبلک سیکرٹریٹ بہک رانجھا پر مختلف برادریوں اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ ورکرز کسی بھی پارٹی میں ایک مضبوط ستون کی مانند ہوتے ہیں جوکہ پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں میدان مارنا ، سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ، الیکشن کمپین اور جیت جیسے تمام مراحل میں کسی بھی پارٹی کو ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے ،ترقیاتی کاموں میں انہیں نظرانداز نہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں