پولیس نے 2سالہ گمشدہ بچہ تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا

پولیس نے 2سالہ گمشدہ بچہ تلاش  کر کے ورثا کے حوالے کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس کا اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر 2 سالہ محمد ثقلین کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔۔

 جس پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ،2 گھنٹوں میں ہی بچے کو ڈھونڈ کر اسے کے والدین کے حوالے کر دیا گیا، اس موقع پر والدین نے سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں