22 یوسیز نصب 21 واٹر فلٹریشن پلانٹس بند

22 یوسیز  نصب  21 واٹر  فلٹریشن  پلانٹس  بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے عرصہ سے بند واٹر فلٹریشن پلانٹس چالو کروانے کے بھرپور دعوؤں کے برعکس شہر کے بیشتر فلٹریشن پلانٹس بدستور زبوں حالی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔۔

بد انتظامی قومی وسائل کے ضیاع کا سبب بنی ہوئی ہے ،ان فلٹریشن پلانٹس کی بندش سے شہریوں کو پینے کے پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شہر کی 22 یونین کونسلوں میں لگائے جانے والے 22 فلٹریشن پلانٹس میں سے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث لگ بھگ21کئی ماہ سے بند پڑے ہیں، لگ بھگ تمام فلٹریشن پلانٹس کی ٹونٹیاں غائب ہیں، ٹینک زنگ اور فلٹرز سمیت دیگر سامان آلود ہو کرناکارہ ہو چکا ہے ،اکثر فلٹریشن پلانٹس کے بجلی کے تھری فیز میٹر لٹکے ہوئے ہیں تقریباً تین ماہ قبل ان فلٹریشن پلانٹس کو چالو کروانے کے حوالے سے بلند و بانگ اعلانات کئے گئے تھے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس پہلے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ان فلٹریشن پلانٹس کو مستقل چالو کرنے کا پروگرام شروع کیا جا چکا ہے جس کے تحت دوفلٹریشن پلانٹس چالو کر کے غیر معمولی تشہیر کی گئی مگر اس کے بعد کچھ نہیں ہو سکا، جبکہ شہری دو ردراز علاقوں سے پانی بھر کر لانے یا خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لے کراقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں