دیرینہ دشمنی ، خاتون کے گھر پر تیل چھڑک کر آگ لگادی

دیرینہ دشمنی ، خاتون کے گھر پر تیل چھڑک کر آگ لگادی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ دشمنی کی بنا پر خاتون کے گھر کر تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی۔

تھانہ سٹی سمندری کے علاقے چک نمبر 468 گ ب میں کومل نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم آکاش اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسکے گھر میں داخل ہوکر تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی۔ جس سے گھر کا فرنیچر، بسترے برتن، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں