کیروسین ملی سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری

کیروسین ملی سمگل شدہ پٹرولیم  مصنوعات کی فروخت جاری

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں شہر اور اسکے مضافات میں کیروسین ملی سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت دھڑلے سے جاری۔۔۔

انتظامیہ خاموش تماشا ئی کا کردار ادا کرنے میں مصروف،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے کندیاں شہر اور اسکے قرب وجوار میں سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات میں کیروسین کی ملاوٹ کر کے دونمبر آئیل کی سرعام فروخت جاری ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل غیرقانونی آئیل ایجنسیوں اور پیٹرول پمپس پر فروخت ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں