سیلاب اور ڈینگی،ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی

سیلاب اور ڈینگی،ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیلاب اور ڈینگی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں عملی اقدامات کاغذی کاروائیوں سے آگے نہ بڑھ سکے۔

 جس کے باعث آنے والے دنوں میں مشکلات میں اضافہ کا خطرہ ہے ، ذرائع کے مطابق یہ امر باعث حیرت ہے کہ بیشتر ہسپتالوں میں مطلوبہ ادویات سرے سے میسر نہیں ،جس کے باعث نہ صرف محکمہ صحت کا ایکشن و ریلیف پروگرام کاغذی اورمشکوک لگ رہا ہے بلکہ ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات در پیش آ سکتی ہیں، بالخصوص رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت جن کی تعداد سو سے زائد ہے میں صرف ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے مگر سیلاب اور ڈینگی کی صورت میں مطلوبہ مختلف اہم اور عام نوعیت کی ادویات جن میں انجکشنز، گولیاں، سیرپ،کاٹن رول اور سرنج تک شامل ہیں کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی اوران ادویات کی سرکاری سطح پر دستیابی کا دور دور تک کوئی چانس بھی نہیں لگ رہا، ضلعی سطح پر اس حوالے سے کوئی فنڈز مختص نہیں،جبکہ ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ متذکرہ صورتحال کے پیش نظر ڈیمانڈ سیکرٹری صحت پنجاب کو بھجوائی جا چکی ہے جس پر جلد پیش رفت کی امید ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں