آپریشن عزم استحکام ملکی سالمیت کیلئے انتہائی ضروری ہے ، شازیہ بانو

 آپریشن عزم استحکام ملکی سالمیت  کیلئے انتہائی ضروری ہے ، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آپریشن عزم استحکام ملکی سالمیت کیلئے انتہائی ضروری ہے، حکومت عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور اسکے دفاع کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔۔۔

25کروڑ عوام جانتی ہے کہ صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے جب بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) بر سراقتدار آئی ہمیشہ عوام دوست پالیسیاں اپنائیں،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف و میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش ہی نہیں کی بلکہ عملی طور پر ایسا کر کے بھی دکھایا، کٹھن حالات بھی برداشت کئے مگر ان کا عزم ڈمگایا نہیں اورمسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے اقدامات کیے لیکن دوسری جماعتوں نے ہمیشہ ہر کام میں رکاؤٹ ڈالی ،مگرموجودہ کٹھن حالات پر ہر صورت قابو پا لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں