گھر کے صحن میں سویا ہوا 4 سالہ بچہ اندھی گولی لگنے سے زخمی

گھر کے صحن میں سویا ہوا 4 سالہ بچہ اندھی گولی لگنے سے زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے صحن میں سویا ہوا 4 سالہ بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوگیا۔

تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 5 ج ب اویس کالونی کے رہائشی کلیم اللہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے فیملی کے ہمراہ گھرکے صحن میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی اسکے ساتھ سوئے ہوئے 4 سالہ بیٹے کی ٹانگ میں لگ گئی۔ جس سے وہ زخمی ہوگیا۔  پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں