کسانوں سے وصول کردہ آبیانہ خزانے میں جمع نہ کروانے پر نمبر دار گرفتار،ادائیگی پررہا

کسانوں سے وصول کردہ آبیانہ  خزانے میں جمع نہ کروانے پر  نمبر دار گرفتار،ادائیگی پررہا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )آبیانہ کی مد میں کسانوں سے وصول کی جانیوالی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے پر دوگھگھ کے۔

 نمبردار ارشد خان کو حوالات بند کر دیا گیا ، بنردرا ارشد خان کو ، 5لاکھ روپے جمع کرانے اور مزید رقم کی ادائیگی کے لئے مہلت ملنے پر گرمی اور حبس کی شدید موسم میں 8گھنٹے حوالات میں بند رہنے کے بعد رہائی ملی ، نمبردار ارشد خان کیخلاف یہ کاروائی نائب تحصیلدار خوشاب اطہر عباس شیرازی نے ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی ، نائب تحصیلدار اطہر شیرازی کے مطابق نمبردار کو سرکاری ریکور ی کی رقوم جمع کرانے کیلئے بار بار نوٹس جاری کئے گئے تھے لیکن وہ ادائیگی سے گریز کر رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں