علی اکبر بھنڈر کا محرم جلوس کے روٹس‘امام بارگاہ کا معائنہ

 علی اکبر بھنڈر کا محرم جلوس کے روٹس‘امام بارگاہ کا معائنہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل منکیرہ کادورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالہ سے جلوس روٹس اور۔

 مرکزی امام بارگاہ کا معائنہ کیا ،اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو طفرحسن نقوی ،اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ سلیم آسی ،منتظمین جلوس ومجالس بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت جاری کی کہ محرم الحر ام سے قبل جلوس روٹس پر ضروری تعمیراتی کام سمیت د یگر انتظامی امور کو معیاری انداز میں جلد مکمل کیاجائے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سلیم آسی نے محرم الحرام کے جلوس ومجالس عزا کے حوالہ سے مرتب کردہ پلان بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈی ایچ کیوہسپتال کادورہ کیا ایمرجنسی سمیت دیگر مختلف وارڈز کامعائنہ کیااور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو احکامات جاری کیے کہ ہسپتال میں مریضوں کو عمدہ ہیلتھ سروسز کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل سے بھرپور استفادہ کیاجائے ۔ڈپٹی کمشنر ڈی ایچ کیوہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا اورہدایت کی کہ جاری کام کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیاجائے اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل پر خصوصی چیک اینڈبیلنس برقرار رکھاجائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں