ضلع بھر میں 10چھوٹے بڑے روایتی اور لائسنسی جلوس علم برآمد

ضلع بھر میں 10چھوٹے بڑے روایتی اور لائسنسی جلوس علم برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)3 محرم الحرام کو شہر سمیت ضلع بھر میں 10چھوٹے بڑے روایتی اور لائسنسی جلوس علم مبارک برآمد ہوئے ،جبکہ 254مجالس عزاء برپاہوئیں۔۔۔

جن میں سے زیادہ تر کا انعقاد شام اور رات کے اوقات میں تھا ضلعی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق فرائض انجام دیئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے تھے ،اس دوران مجلس اور جلوسوں کی وڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاتی رہی جبکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزاپنی اپنی نفری کے ہمراہ مجالس/جلوس کے بروقت اختتام کیلئے کوشاں رہے ،جبکہ ڈی پی اونے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ضلعی کنٹرول روم سے براہ راست نگرانی کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں