انتظامیہ کی عدم دلچسپی ،شہر سے جانوروں کا انخلا التواء کا شکار

انتظامیہ کی عدم دلچسپی ،شہر سے جانوروں کا انخلا التواء کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث شہر سے جانوروں کے انخلا التواء کا شکار ہو گیا ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں متعدد بار جانور شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے کاروائی کی لیکن گوالوں کے عدالتوں سے رجوع کرنے کے باعث آپریشن ادھور ہ گیا ،ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل بھی کمشنر کی ہدایت پر بلدیہ سرگودھا نے آپریشن شروع کیا تو گوالوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کو دونوں فریقین کو بلا کر سننے اور میرٹ پر فیصلہ کر نے کا حکم دیالیکن تقریبا دو ماہ گزر جانے کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے کوئی فیصلہ نہیں کیا جس وجہ سے جانوروں کے خلاف آپریشن شروع نہ ہونے سے شہر میں سیوریج اور صفائی کا نظام درہم برہم ہو رہا ہے بلکہ حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں