سرگودھا قینچی موڑ اوور فلائی برج کی تعمیر سست روی کا شکار

سرگودھا قینچی موڑ اوور فلائی برج کی تعمیر سست روی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا قینچی موڑ اوور فلائی برج کی تعمیر فی الحال سست روی کا شکار ہے جس سے جہاں ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے وہاں پر شہریوں کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔۔۔

ٹریفک کا دباؤ مٹھہ لک راجباہ کی جانب بنائی گئی سڑکوں پر ہونے سے یہ سڑکیں بھی ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ ہیوی ٹریفک رات کے اوقات میں ان دونوں سڑکوں سے گزرنے لگی ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ’ فیصل آباد اور لاہور روڈ پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بنتا جارہا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پل کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں