تاجروں اور عوام کیلئے سخت فیصلے کرنے کی بجائے اشرافیہ کی سہولیات ختم کی جائیں ،ناصر محمود سہگل

تاجروں اور عوام کیلئے سخت فیصلے  کرنے کی بجائے اشرافیہ کی سہولیات  ختم کی جائیں ،ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تاجروں اور عوام کیلئے سخت فیصلے کرنے کی بجائے اشرافیہ کی سہولیات ختم کی جائیں کیونکہ تاجر اور عوام حکومت کو ٹیکس دیکر بھی ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔۔۔

کیونکہ مہنگائی اس قدر ہے کہ عوام کا جینا محال ہوچکا ہے حکومت کو اشرافیہ کیخلاف سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بھی چاہیئے کہ وہ اشرافیہ کی سہولیات ختم کرے نہ کہ ٹیکس دینے والے تاجروں اور عوام کی سہولیات کو چھینا جائے کیونکہ اشرافیہ کیخلاف کوئی بھی نہیں کہتا اگر اشرافیہ سے تمام سہولیات واپس لے لی جائیں تو ملک کے آدھے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے لیکن اس طرف کوئی بھی توجہ دینے کو تیار نہیں ہے سارا ملبہ تاجروں اور عوام پر ڈالا جارہا ہے جو کسی طرح بھی درست نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں