شہباز شریف نے ن لیگ کی سیاسی قبر اپنے ہاتھوں سے کھود لی ہے ،اسامہ غیاث میلہ

شہباز شریف نے ن لیگ کی  سیاسی قبر اپنے ہاتھوں سے  کھود لی ہے ،اسامہ غیاث میلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایم این اے اسامہ غیاث میلہ نے کہا ہے کہ 200یونٹ فری کا نعرہ دیکر 200یونٹ والے غریب صارفین کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا ہے اس کے نتائج انہیں جلد ملیں گے۔۔۔

 ان کا یہ فیصلہ اس بات کی دلیل ہے کہ میاں شہباز شریف نے ن لیگ کی سیاسی قبر اپنے ہاتھوں سے کھود لی ہے اب پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو کسی جلسے ’ جلوس کی ضرورت نہیں ہے یہ خود سیاسی کفن پہن کر اپنی سیاسی قبر کی طرف گامزن ہیں لوگ صرف بجلی کے بلوں کے حوالہ سے ان کے سیاسی جنازے کو کندھا دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں فنڈ غیر منتخب لوگوں کو جاری کرکے حکومت نے ووٹ کو ذلیل کرو کے نعرے کو تقویت دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں