محرم الحرام :فاروقہ اور گردو نواح میں موبائل فون سروس سست کر دی گئی

 محرم الحرام :فاروقہ اور گردو نواح  میں موبائل فون سروس سست کر دی گئی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )فاروقہ اور گردونواح میں محرم الحرام میں حکومت کی جانب سے موبائل فون سروس سست کر دی گئی۔۔۔

جس کی وجہ سے واٹس ایپ پر مواد اپ لوڈ نہیں ہو رہا جن علاقوں میں جلوس اور مجالس نہیں ہونگی وہاں پر کوشش کی جائیگی کہ موبائل سروس انتہائی سست رفتار سے کام کرتی رہے البتہ موجودہ صورتحال سے یہ لگ رہا ہے کہ جلوس اور مجالس کے راستوں اور امام بارگاہوں کے گردونواح میں موبائل سروس جام کر دی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں