امیر جماعت نے دھرنے کی کال دے کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ،ڈاکٹر ضیاء اﷲ

امیر جماعت نے دھرنے  کی کال دے کر عوام دوستی  کا ثبوت دیا ،ڈاکٹر ضیاء اﷲ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے راہنما ڈاکٹر ضیاء اﷲ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان کے غریب اور مفلوک الحال عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے۔۔۔

ان کے حقوق کی بحالی کیلئے 12اکتوبر کو احتجاجی دھرنے کی کال دے کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے ، انشاء اﷲ حکمرانوں کا کوئی بھی غیر قانونی ہتھکنڈا ہمارے راستہ کی رکاوٹ نہیں بن سکے گا ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس کے نافذ العمل ہوتے ہی پاکستانی قوم مہنگائی کے نئے طوفان کی لپیٹ میں آ گئی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث آج گندم پھر سے مہنگی ہو رہی ہے اور اب چینی کا بحران بھی سر اٹھا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں