پٹرولیم مصنوعات کم ازکم 100روپے لٹر سستی کی جائیں،خواجہ ادیب ناصر

 پٹرولیم مصنوعات کم ازکم  100روپے لٹر سستی کی  جائیں،خواجہ ادیب ناصر

بھلوال(نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کم ازکم 100روپے لٹر سستی کی جائیں کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز کمی ہورہی ہے جس کا فائدہ پاکستانی قوم کو نہیں پہنچایا جارہا قیمت کم از کم 100 سے 125روپے فی لیٹر کم ہونی چا ہئے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے سر پرست اعلی خواجہ ادیب ناصر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جس کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے بطور تاجر نمائندہ اور شہری ہونے کے حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ پٹرولیم کیساتھ ساتھ آٹا’ چینی’ گھی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں