تھانوں میں شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ،محمدفہیم کلہوڑ

 تھانوں میں شہریوں کی عزت نفس  کا خیال رکھا جائے ،محمدفہیم کلہوڑ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )اے ایس پی محمدفہیم کلہوڑنے کہا ہے کہ تھانوں میں شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے شریف شہریوں کو تنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی وہ اپنے آفس میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے۔۔۔

 انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ایک شہری نے تھانہ میلہ کے ایس ایچ او کے رویئے کی شکایت کی جس پر انہوں نے ایس ایچ او کو آفس طلب کرلیا انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن شریف شہریوں کے لئے دارالامن ہے انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت مجھ سے ملاقات کے لئے کسی سفارش یا پرچی کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مؤثر گشت کے نظام سے ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں