قائد آباد میں گرانفروشوں کے خلاف اے سی ان ایکشن ،جرمانے

قائد آباد میں گرانفروشوں کے خلاف اے سی ان ایکشن ،جرمانے

قائد آباد (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر محمد اویس سرور چشتی گراں فروشوں کے خلاف ان ایکشن ، ناجائز منافع خوروں کو ہزاروں روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دئیے ہیں۔۔۔

 شہر کے بازاروں میں کریانہ مرچنٹس ، آٹا چکی کو مہنگے نرخوں پر خورد نوش اور آٹا فروخت کرنے پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے 30ہزارسے زائد جرمانے عائد کر دئیے ہیں ،انہوں نے آئندہ گراں فروشوں اور آٹا چکی کو سخت ہدایت کی ہیں کہ سرکاری پرائس کنٹرول لسٹ سے تجاوز کر کے کوئی چیز بھی مہنگی فروخت نہ کی جائے ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں