الیکشن میں سبزباغ دکھانے والے این اے 82کے عوام سے منہ چھپا رہے ،رائو طاہر مشرف

الیکشن میں سبزباغ دکھانے  والے این اے 82کے عوام سے  منہ چھپا رہے ،رائو طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا)سابق امیدوار حلقہ این اے 82 راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 82 کے مسائل سے منہ چھپا کر بھاگنے والے سیاستدانوں کو عوام ڈھونڈ رہے ہیں۔۔۔

 انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھانے والے آئندہ الیکشن میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے کیونکہ بھلوال کو ہمیشہ نظر انداز کیاگیا ہے اب امپورٹڈ اور یہاں کے منتخب نمائندے مہنگائی’ بے روزگاری اور حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام سے منہ چھپانے پھر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی کوشش ہوگی کہ وہ ایسے نمائندوں کو منتخب کریں جو ان کے دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہو نہ کہ کامیابی کے بعد لاہور اور اسلام آباد کو اپنا مسکن بنالیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں