ایم ڈی واسا کی ہدایت پر جیو ٹیگنگ پراجیکٹ کی ریویو میٹنگ

ایم ڈی واسا کی ہدایت پر جیو ٹیگنگ پراجیکٹ کی ریویو میٹنگ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر جیو ٹیگنگ پراجیکٹ کی پراگریس ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس کی صدارت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید نے کی جبکہ اجلاس میں ڈائریکٹر ریونیو ویسٹ عمر افتخار، ڈائریکٹر ریونیو ایسٹ شہریار حسن، ڈائریکٹر فنانس عارف سریانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی رانا تصور حسین، عبدالرحیم اینڈ کو کے نمائندے و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سروے کمپنی نے ریونیو ڈائریکٹرز کو جیو ٹیگنگ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اجلاس کے دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن نے کہا کہ جیو ٹیگنگ سروے کے دوران غلام محمد آباد سب ڈویژن میں نان رجسٹرڈ کنکشن سامنے آئے ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے ایسے تمام کنکشنز کو جیوٹیگنگ پراجیکٹ کے تحت یونیک نمبر کے ساتھ ڈیمانڈ نوٹسز جاری کئے جائیں گے تو مستقبل میں ان کا تمام ریکارڈ متعلقہ افسروں اور عملہ کے پاس موجود رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں