بلاول کا حکم ہے مہنگائی کیخلاف عوام نکلے تو ہم ساتھ دینگے ‘امجد فاروق گوندل

بھلوال(نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے رہنما امجد فاروق گوندل نے کہا ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ اوور بلنگ کسی طور برداشت نہیں۔۔۔
پیپلز پارٹی کسی کا حق نہیں چھینتی، آئی ایم ایف کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں بلاول بھٹو کا حکم ہے کہ اگر لوگ مہنگائی کیخلاف نکلے تو پیپلز پارٹی ساتھ دیگی کیونکہ یہ عوام کی پارٹی ہے اور ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا تھا دینگے ‘انہوں کہا کہ ہم اتحادی ضرور ہیں مگر عوامی مفاد میں خاموش نہیں رہیں گے حالیہ دنوں میں عوام کیلئے مشکلات بڑھی ہیں جس کا ازالہ ضروری ہے اگر ہم نے اس کا ازالہ نہ کیا تو آنیوالے دنوں میں ہمارے لئے بھی مشکلات پیدا ہونگی۔