محرم الحرام کے دوران سب نے کردار ادا کرنا ہے ،فرحان اسلم
بھیرہ(نامہ نگار)ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام مذہبی رواداری در گزر اور باہمی بھائی چارہ کو یقینی بنانے کے لئے ہم سب نے مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔۔۔
اور یہی فلسفہ حسینی ہے اس سلسلہ میں پولیس اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے وہ مرکزی امام بارگاہ مہاجرین کے دورہ میں شیعہ رہنماء سید اعجاز حیدر زیدی سے گفتگو کر رہے تھے ،ایس پی نے کہا کہ مجالس کے مقامات اور جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں علماء و ذاکرین مذہبی اختلافی مسائل سے گریز کریں اور رواداری اور بھائی چارے کی فصاء قائم رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں شیعہ رہنماء سید اعجاز حیدر زیدی نے کہا کہ شہر بھر میں مسلکی احترام و محبت کا رشتہ قائم ہے ہم سب امن کے داعی ہیں اور اس حوالہ سے انتظامیہ کے معاون ہیں۔