دی پی او کا تھانہ صدر اور تھانہ سٹی بھلوال کا اچانک دورہ

 دی پی او کا تھانہ صدر اور تھانہ سٹی بھلوال کا اچانک دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی رات گئے تھانہ صدر سرگودھا اور تھانہ سٹی بھلوال کا اچانک وزٹ کیا۔۔

دوران وزٹ تھانوں کی بلڈنگ کی صفائی، سنتری ڈیوٹی، محرر روم، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک اور حوالاتوں کی چیکنگ کی ،اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پولیس اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے گی ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد مکمل کر کے یکسو کرنے کی ہدایت کی،مقدمات برخلاف مال میں شہریوں کی ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں