جوہرآباد :اشیاخورونوش،کولڈڈرنکس کے من مرضی کے ریٹس

جوہرآباد :اشیاخورونوش،کولڈڈرنکس کے من مرضی کے ریٹس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآباد شہر میں دوکاندار اشیائے خورد و نوش اور کولڈ ڈرنکس کے ریٹ اپنی مرضی سے وصول کررہے ہیں اور ان کی جانب سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔

 جوہرآباد بالخوص جنوبی بازار جوہرآباد میں ٹریڈرز مالکان کولڈ ڈرنکس کمپنی ریٹ کی بجائے 20روپے فی بوتل وصول کررہے ہیں جب شہری ان دوکانداروں سے مقررہ ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے پر احتجاج کرتے ہیں تو دوکاندار شہریوں کو بوتل ٹھنڈی کرنے کا ڈرامہ رچا کر چپ کرا دیتے ہیں حالانکہ کمپنی کی جانب سے دوکانداروں کو مقرر ریٹ پر فروخت کرنے کی اجازت ہے مگر دوکاندار مقررہ ریٹ کی بجائے اپنی پسند کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ مارکیٹس کا وزٹ کریں اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو چیک کریں تاکہ شہری مقرر کردہ ریٹ کے مطابق اشیائے خورد نوش خرید سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں