ڈی پی او میانوالی کا 8محرم کی اے کیٹگری مجلس کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی پی او میانوالی کا 8محرم  کی اے کیٹگری مجلس کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی نے 8 محرم الحرام کو محلہ فاروق آباد چکڑالہ میں ہونے والے اے کیٹیگری کی مجلس کا دورہ کیا۔۔۔

 سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سر کل موسیٰ خیل محمد اکرم اور منتظمین مجلس اور ممبران امن کمیٹی بھی ہمراہ موجود تھے ۔ڈی پی او میانوالی نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو مجالس کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور ڈیوٹی چوکس اور الرٹ ہوکر ادا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں جلوس و مجالس کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے میانوالی پولیس کی جانب سے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں