10محرم الحرام کت حوالے سے ٹریفک روٹس کا اعلان

10محرم الحرام کت حوالے سے ٹریفک روٹس کا اعلان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دس محرم الحرام پر چنیوٹ بازار چوک سے چناب چوک تک، چنیوٹ بازار چوک سے بینک چوک تک، کارپوریشن موڑ سے گمٹی چوک تک۔۔۔

جھنگ بازار چوک سے کوٹھی طاہر شاہ چوک تک اور عید گاہ چوک سے کوتوالی چوک کے ایریاز اور سلیمی چوک سے جھال چوک ٹریفک کے لیے نو گو ایریاز ہونگے ۔ شہری متبادل روٹس کے طور پر جھنگ روڈ سے بوہڑ چوک سے پرانی بکر منڈی چوک، رسالہ روڈ، ستیانہ روڈ گیٹ چوک سے مقبول روڈ سے سمندری روڈ، تمام بائی پاسز متبادل روٹس ہونگے ۔ پار کنگ ایریاز کے لیے لیاقت روڈ، راجباہ روڈ اور کوٹھی طاہر شاہ چوک سے ڈیری فارم موڑ تک کے علاقہ جات پار کنگ ایریاز ہونگے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب جناب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کے ویژن کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے 10 محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں