صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے فیسکو کھلی کچہریوں کا آغاز

صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے فیسکو کھلی کچہریوں کا آغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت توانائی (پاور ڈویژن)اورچیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پرصارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے فیسکو ریجن کی تمام سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

 کھلی کچہری کے دوران تمام ایس ڈی اوز نے دن 11سے دوپہر 1بجے تک اپنے دفاتر میں صارفین کی شکایات سننے کیلئے موجود رہے ۔علاوہ ازیں فیسکو کے سینئر افسران نے بھی کھلی کچہریوں میں شرکت کی تاکہ صارفین کو بجلی سے متعلقہ درپیش مسائل کا فوری تدارک کیا جا سکے ۔ صارفین بجلی نے کھلی کچہریوں کے دوران ایس ڈی او حضرات کو براہ راست بلوں کی درستگی، لووولٹیج کی شکایات، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی میٹروں کی جلد تنصیب اور بجلی سے متعلقہ دیگر شکایات سے آگاہ کیا۔ جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں