نجی فیکٹریوں صنعتی یونٹس میں لیبر قوانین پر عملدرآمد خواب

نجی فیکٹریوں صنعتی یونٹس میں لیبر قوانین پر عملدرآمد خواب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نجی فیکٹریوں صنعتی یونٹس اور کارخانوں نے لیبر قوانین پر عملدرآمد شروع نہ کیا مزدوروں کے کم اجرت اوور ٹائم نہ ملنے ای او بی آئی اور ہیلتھ کارڈز جیسے بنیادی مسائل بھی حل نہ ہوسکے ۔

ضلعی انتظامیہ محکمہ لیبر ای او بی آئی اور سوشل سکیورٹی جیسے اداروں کی عدم توجہ کے باعث صنعتکار محنت کشوں کی حق تلفی کرنے سے بعض نہ آئے فیصل آباد میں موجود سینکڑوں صنعتی یونٹس فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنیوالے ہزاروں مزدوروں کو گورنمنٹ کی جانب طے کی جانے والی کم سے کم اجرت نہیں دی جارہی مزدوروں کو اوور ٹائم کے پیسے بھی الگ سے نہیں دئیے جاتے اور صنعتکار جنرل منیجرزاور سپروائزرز کے ذریعے مزدوروں پر اوور ٹائم لگانے کا دباو ڈلواتے ہیں اور ان کو اوور ٹائم کا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا جاتا موجودہ حالات میں صنعتکاروں کی جانب سے مہنگی بجلی اور گیس کو جواز بنا کر سینکڑوں مزدوروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے اور باقی رہ جانے والے مزدوروں پر بھی نوکریوں سے فارغ کرنے کی تلوار لٹکا کر کم اجرت میں زائد کام لیا جارہا ہے مزدور رہنماوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار محکمہ لیبر کے دروازے پر دستک دے چکے ہیں مگر شنوائی نہیں ہوتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں