آج 9محرم الحرام ،جلوسوں اور مجالس کیلئے سکیورٹی پلان

آج 9محرم الحرام ،جلوسوں اور مجالس کیلئے سکیورٹی پلان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر 09 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔

 جس کے مطابق 2791سے زائد افسران و اہلکاران فرائض منصبی سرانجام دیں گے 09محرم الحرام کو ضلع بھر میں 138مجالس اور 93 جلوس نکالے جائیں گے جن میں لائل پور ڈویژن میں 17مجالس اور 7جلوس ،اقبال ڈویژن میں 32 مجالس اور26جلوس،مدینہ ڈویژن میں 22 مجالس اور 19جلوس، جڑانوالہ ڈویژن میں 40 مجالس اور22جلوس جبکہ صدر ڈویژن میں 27 مجا لس اور 19جلوس کا انعقاد ہو گا۔ جن کی سکیورٹی کے لئے 05ایس پیز،19ڈی ایس پیز، 14 انسپکٹر، 85سب انسپکٹر،373اے ایس آئی، 157 ہیڈ کانسٹیبلان اور2143سے زائدکانسٹیبل و لیڈیز کانسٹیبل تعینات کی گئی ہیں۔جبکہ ایلیٹ و ڈولفن کی ٹیمیں شہر کے گردونواح میں مسلسل گشت کرتی رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں