محکمہ بہبود آبادی آل پنجاب اے ڈی پی یونین کے وفد کی صفدر حسین ساہی سے ملاقات

 محکمہ بہبود آبادی آل پنجاب  اے ڈی پی یونین کے وفد کی  صفدر حسین ساہی سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آل پنجاب اے ڈی پی یونین محکمہ بہبود آبادی کے وفد نے ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ صفدر حسین ساہی سے ملاقات کی۔۔۔

وفد میں چیئرمین صوبائی اے ڈی پی یونین رانا عاطف فرحان ،وائس چیئرپرسن شبانہ کوثر،لاء سیکریٹری محمد امتیاز،فنانس سیکریٹری حافظ محمد عظیم، فیملی ہیلپر فوزیہ عمران،فیملی ہیلپر عظمیٰ لطیف شامل تھے سماجی کارکن زبیر قریشی،عبداﷲ اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے آل پنجاب اے ڈی پی یونین کے عہدیداروں نے صفدر حسین ساہی کو بتایا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبہ کے تحت پنجاب بھر میں بنائے گئے فلاحی سنٹرز کے ملازمین کی بڑی تعداد کو مستقل نہ کئے جانے کی وجہ سے ان ملازمین کا مستقبل خطرے میں ہے ہمارا پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان ملازمین کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں