مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تزین وآرئش جلد مکمل کرنیکی ہدایت

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تزین وآرئش جلد مکمل کرنیکی ہدایت

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے تعمیراتی و تزین وآرئش کے کاموں کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایم ایس مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ڈاکٹر فاروق احمد ، ایکسیئن بلڈنگز اعظم غفور پروجیکٹ مینیجر آئی ڈیپ محمد عدنان ، انجنیئر ایم سی ایچ ساجد محمود اور آئی ڈیپ کنٹریکٹر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو آئی ڈیپ اور ایم سی ایچ انتظامیہ نے مدر اینڈ چائلڈ کے تعمیراتی اور تزین و آرائش کے کاموں کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی آئی ڈیپ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے تعمیراتی کاموں میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے باضابطہ ورک پلان تیار کیا جائے اور اس پلان کے مطابق ہسپتال کے تعمیراتی و تزین و آرئش کے کاموں کو مکمل کیا جائے ۔ انھوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈیپ اور کنٹریکٹر کو بجلی کی فٹنگ کے مرمتی کے کام بروقت مکمل کرنے ، ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی آئی ڈیپ اور کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ اضافی لیبر لگا کر ہسپتال کے تزین و آرئش کے کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور کوالٹی آف ورک پر کسی قسم کا کوئی کمپرؤمائز نہیں ہونا چاہیے ۔  انھوں نے ہسپتال انتظامیہ اور آئی ڈیپ حکام کو مشترکہ ورک پلان تیار کر کے آپس میں باہمی کوآرڈنیشن کے ساتھ ملکر ہسپتال کے تزین وآرائش کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں