شاہ پور برانچ سے پانی کے اخراج میں اچانک کمی کر دی گئی

 شاہ پور برانچ سے پانی کے اخراج میں اچانک کمی کر دی گئی

بھیرہ(نامہ نگار )نہر شاہ پور برانچ سے پانی کے اخراج میں اچانک کمی سے بھیرہ مائنر موگا جان خان اور ویسٹرن فیڈر سے زمینوں کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس سے فصل دھان کی بوائی کو شدید نقصان کا خطرہ ہے۔۔۔

 تحصیل بار بھیرہ کے رکن چوہدری ممتاز احمد رانجھا ایڈووکیٹ احمد ہارون رانجھا ایڈووکیٹ اور تیمور رانجھا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی بوائی کے لیے پانی کی مطلوبہ مقدار نہ ملنے سے علاقہ کے زمیندار اور کاشتکار سخت پریشان ہیں انہوں نے وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ سے کہا ہے کہ وہ نہر شاہ پور برانچ سے پانی کے اخراج میں اچانک کمی کا فوری نوٹس لیں اور چیف انجینئر انہار اور دیگر حکام کو سختی سے ہدایت کریں کہ نہر میں پانی کا اخراج بحال کیا جائے تاکہ علاقہ کے زمیندار اور کاشتکار فصل دھان کی بوائی کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں