مسلم لیگ (ن )نے عوامی خدمت کا تہیہ کررکھا ہے ‘چو دھری عبدالوحید آرائیں

مسلم لیگ (ن )نے عوامی خدمت کا  تہیہ کررکھا ہے ‘چو دھری عبدالوحید آرائیں

بھلوال(نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما چو دھری عبدالوحید آرائیں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوامی خدمت کا تہیہ کررکھا ہے۔۔۔

 سابقہ حکومت کی نااہلیوں کے باعث جس مہنگائی کا سامنا عوام کو کرنا پڑ رہا ہے اب اس کے نتائج مختلف ہونگے کیونکہ عوام نے ن لیگ کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی پاسداری کرتے ہوئے ن لیگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث قوم کو آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آنیوالے دنوں میں عوام حقیقی ریلیف محسوس کرینگے ‘ آنیوالے دنوں میں مہنگائی کو کنٹرول کرکے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں